Al-Qurtubi - Al-Waaqia : 58
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ
اَفَرَءَيْتُمْ : کیا بھلا دیکھا تم نے مَّا تُمْنُوْنَ : جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو
دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
افراء یتم ما تمنون۔ مراد ہے منی میں سے جو تم عورتوں کے رحموں میں ٹپکاتے ہو۔ ء انتم تخلقونہٗ کیا تم اسے سے انسان کی تصویر کشی کرتے ہو۔ ام نحن الخلقون۔ یا ہم مقدر کرنے والے اور تصویر کشی کرنے والے یہ ان کے 1 ؎۔ تفسیر ماوردی، جلد 5، صفحہ 458 خلاف استدلال اور پہلی آیت کا بیان ہے یعنی جب تم نے اقرار کرلیا ہے کہ ہم اس کو پیدا کرنے والے ہیں کوئی اور پیدا کرنے والا نہیں تو تم دوبارہ اٹھائے جانے کا اعتراف کرلو۔ ابو سمال، محمد بن سمیقع اور اشہب عقلی نے پڑھا ہے تمنون یعنی تاء پر فتحہ ہے امنی اور منی دونوں لغتیں ہیں، جس طرح امذی، مذی، یمنی، یمنی، یمذی، یمذی، یہ ماوردی کا قول ہے۔ یہ بھی احتمال ہے کہ میرے نزدیک دونوں کے معنی مختلف ہوں تو امنی کا منی ہو جب جماع سے انزال ہو اور منی سے مراد ہے جب احتلام سے انزال ہو۔ منی کو منی کہنے کی دو وجہیں ہیں (1) ایک تو اس کے امناء کی وجہ سے ہے کہ اس کو بہایا جاتا ہے (2) اس کا اندازہ لگانے کی وجہ سے۔ اس سے لفظ منا ہے جس کے ساتھ وزن کیا جاتا ہے کیونکہ یہ اس کی مقدار ہوتی ہے اسی طرح منی ہے مخلوق کی تصویر کشی کے لیے صحیح تعداد ہے۔
Top