Al-Qurtubi - Al-Waaqia : 11
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَ : یہی نزدیکی حاصل کرنے والے ہیں۔ یہی لوگ قرب حاصل کرنے والے ہیں
وہی (خدا کے) مقرب ہیں
اولیک المقربون۔ زجاج نے کہا : السبقون مبتداء ہے دوسرا سابقون اس کی خبر ہے معنی ہے جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں اولیک المقربون۔ ان کی صفت۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : جب سابقین مقربین میں سے کوئی جنت میں اپنی منزل سے نکلے گا تو اس کی اتنی روشنی ہوگی جسے اس سے کم مرتبہ کے لوگ پہچان لیں گے۔
Top