Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 84
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ كُلًّا هَدَیْنَا١ۚ وَ نُوْحًا هَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ وَ اَیُّوْبَ وَ یُوْسُفَ وَ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَۙ
وَ : اور وَهَبْنَا : بخشا ہم نے لَهٗٓ : ان کو اِسْحٰقَ : اسحق وَيَعْقُوْبَ : اور یعقوب كُلًّا : سب کو هَدَيْنَا : ہدایت دی ہم نے وَنُوْحًا : اور نوح هَدَيْنَا : ہم نے ہدایت دی مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَ : اور مِنْ : سے ذُرِّيَّتِهٖ : ان کی اولاد دَاوٗدَ : داود وَسُلَيْمٰنَ : اور سلیمان وَاَيُّوْبَ : اور ایوب وَيُوْسُفَ : اور یوسف وَمُوْسٰي : اور موسیٰ وَهٰرُوْنَ : اور ہارون وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نَجْزِي : ہم بدلہ دیتے ہیں الْمُحْسِنِيْنَ : نیک کام کرنے والے
پھر ہم نے ابراہیمؑ کو اسحاقؑ اور یعقوبؑ جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو راہ راست دکھائی (وہی راہ راست جو) اس سے پہلے نوحؑ کو دکھائی تھی اور اُسی کی نسل سے ہم نے داؤدؑ، سلیمانؑ، ایوبؑ، یوسفؑ، موسیٰؑ اور ہارونؑ کو (ہدایت بخشی) اِس طرح ہم نیکو کاروں کو ان کی نیکی کا بدلہ دیتے ہیں
وَوَهَبْنَا [ اور ہم نے عطا کیا ] لَهٗٓ [ ان کو ] اِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ ۭ [ اسحاق اور یعقوب ] كُلًّا [ سب کو ] هَدَيْنَا ۚ [ ہم نے ہدایت دی ] وَنُوْحًا [ اور نوح (علیہ السلام) کو (بھی ) ] هَدَيْنَا [ ہم نے ہدایت دی ] مِنْ قَبْلُ [ اس سے پہلے ] وَمِنْ ذُرِّيَّتِهٖ [ اور ان کی اولاد میں سے ] دَاوٗدَ [ داود کو ] وَسُلَيْمٰنَ [ اور سلیمان (علیہ السلام) کو ] وَاَيُّوْبَ [ اور ایوب (علیہ السلام) کو ] وَيُوْسُفَ [ اور یوسف (علیہ السلام) کو ] وَمُوْسٰي [ اور موسیٰ (علیہ السلام) کو ] وَهٰرُوْنَ ۭ [ اور ہارون (علیہ السلام) کو ] وَكَذٰلِكَ [ اور اسی طرح ] نَجْزِي [ ہم جزا دیتے ہیں ] الْمُحْسِنِيْنَ [ بلا کم وکاست کام کرنے والوں کو ] ق د ر : (ن) قدوا ۔ گھوڑے کا سوار کو لے جانا ۔ (افتعال ) اقتداء ۔ کسی کے نقش قدم پر چلنا ۔ پیروی کرنا ۔ اقتد ، فعل امر ہے ۔ تو پیروی کر ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 90 ۔ مقتد ۔ اسم الفاعل ہے۔ پیروی کرنے والا ۔ وانا علی اثارہم مقتدون [ اور بیشک ہم ان کے نقش قدم کی پیروی کرنے والے ہیں ] 43 :23 ۔ ترکیب : (6:84) لہ میں ضمیر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے لیے ہے ۔ ونوحا ھدینا میں ھدینا کا مفعول ہونے کی وجہ سے نوحا حالت نصب میں آیا ہے ۔ اس کے آگے انبیاء کرام کے تمام نام بھی اسی ھدینا کا مفعول ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہیں ۔ ذریۃ کی ضمیر حضرت نوح (علیہ السلام) کے لیے ہے۔ (6:89) یکفر کا فاعل ھولاء ہے ۔ (6:90) اقتد فعل امر ہے ۔ اس کے آگے ہائے سکت لگی ہوئی ہے ۔ (آیت 2:259، نوٹ 2) اقتد کا مفعول بھدہم ہے۔
Top