Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 22
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ وَ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ یَّرَوْا كُلَّ اٰیَةٍ لَّا یُؤْمِنُوْا بِهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْكَ یُجَادِلُوْنَكَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
وَمِنْهُمْ : اور ان سے مَّنْ : جو يَّسْتَمِعُ : کان لگاتا تھا اِلَيْكَ : آپ کی طرف وَجَعَلْنَا : اور ہم نے ڈالدیا عَلٰي : پر قُلُوْبِهِمْ : ان کے دل اَكِنَّةً : پردے اَنْ : کہ يَّفْقَهُوْهُ : وہ (نہ) سمجھیں اسے وَ : اور فِيْٓ اٰذَانِهِمْ : ان کے کانوں میں وَقْرًا : بوجھ وَاِنْ : اور اگر يَّرَوْا : وہ دیکھیں كُلَّ : تمام اٰيَةٍ : نشانی لَّا يُؤْمِنُوْا : نہ ایمان لائیں گے بِهَا : اس پر حَتّٰٓي : یہانتک کہ اِذَا : جب جَآءُوْكَ : آپ کے پاس آتے ہیں يُجَادِلُوْنَكَ : آپ سے جھگرتے ہیں يَقُوْلُ : کہتے ہیں الَّذِيْنَ : جن لوگوں نے كَفَرُوْٓا : انہوں نے کفر کیا اِنْ : نہیں هٰذَآ : یہ اِلَّآ : مگر (صرف) اَسَاطِيْرُ : کہانیاں الْاَوَّلِيْنَ : پہلے لوگ (جمع)
تاہم اگر ان لوگوں کی بے رخی تم سے برداشت نہیں ہوتی تو اگر تم میں کچھ زور ہے تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈو یا آسمان میں سیڑھی لگاؤ اور ان کے پاس کوئی نشانی لانے کی کوشش کرو اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کر سکتا تھا، لہٰذا نادان مت بنو
وَاِنْ كَانَ [ اور اگر ہے ] كَبُرَ [ بہت بھاری ] عَلَيْكَ [ آپ پر ] اِعْرَاضُهُمْ [ ان کا اعراض کرنا ] فَاِنِ [ تو اگر ] اسْتَطَعْتَ [ آپ میں استطاعت ہے ] اَنْ [ کہ ] تَبْتَغِيَ [ آپ تلاش کریں ] نَفَقًا [ کوئی سرنگ ] فِي الْاَرْضِ [ زمین میں ] اَوْ [ یا ] سُلَّمًا [ کوئی سیڑھی ] فِي السَّمَاۗءِ [ آسمان میں ] فَتَاْتِيَهُمْ [ تو آپ لے آئیں ان کے پاس ] بِاٰيَةٍ ۭ [ کوئی نشانی ] وَلَوْ [ اور اگر ] شَاۗءَ [ چاہتا ] اللّٰهُ [ اللہ ] لَجَمَعَهُمْ [ تو جمع کردیتا ان کو ] عَلَي الْهُدٰي [ ہدایات پر ] فَلَا تَكُوْنَنَّ [ پس آپ ہرگز نہ ہوں ] مِنَ الْجٰهِلِيْنَ [ نادانوں میں سے ]
Top