Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 152
وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١ۚ وَ اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ١ۚ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۚ وَ بِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَۙ
وَلَا تَقْرَبُوْا : اور قریب نہ جاؤ مَالَ : مال الْيَتِيْمِ : یتیم اِلَّا : مگر بِالَّتِيْ : ایسے جو هِىَ : وہ اَحْسَنُ : بہترین حَتّٰي : یہاں تک کہ يَبْلُغَ : پہنچ جائے اَشُدَّهٗ : اپنی جوانی وَاَوْفُوا : اور پورا کرو الْكَيْلَ : ماپ وَالْمِيْزَانَ : اور تول بِالْقِسْطِ : انصاف کے ساتھ لَا نُكَلِّفُ : ہم تکلیف نہیں دیتے نَفْسًا : کسی کو اِلَّا : مگر وُسْعَهَا : اس کی وسعت (مقدور) وَاِذَا : اور جب قُلْتُمْ : تم بات کرو فَاعْدِلُوْا : تو انصاف کرو وَلَوْ كَانَ : خواہ ہو ذَا قُرْبٰي : رشتہ دار وَ : اور بِعَهْدِ : عہد اللّٰهِ : اللہ اَوْفُوْا : پورا کرو ذٰلِكُمْ : یہ وَصّٰىكُمْ : اس نے تمہیں حکم دیا بِهٖ : اس کا لَعَلَّكُمْ : تا کہ تم تَذَكَّرُوْنَ : نصیحت پکڑو
اور یہ کہ یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر ایسے طریقہ سے جو بہترین ہو، یہاں تک کہ وہ اپنے سن رشد کو پہنچ جائے اور ناپ تول میں پورا انصاف کرو، ہم ہر شخص پر ذمہ داری کا اتنا ہی بار رکھتے ہیں جتنا اس کے امکان میں ہے، اور جب بات کہو انصاف کی کہو خواہ معاملہ اپنے رشتہ دار ہی کا کیوں نہ ہو، اور اللہ کے عہد کو پورا کرو ان باتوں کی ہدایت اللہ نے تمہیں کی ہے شاید کہ تم نصیحت قبول کرو
وَلَا تَقْرَبُوْا [ اور قریب مت جاؤ ] مَالَ الْيَتِيْمِ [ یتیم کے مال کے ] اِلَّا [ مگر ] بِالَّتِيْ [ اس (طریقہ ) سے کہ ] هِىَ [ وہ ] اَحْسَنُ [ بہترین ہو ] حَتّٰي [ یہاں تک کہ ] يَبْلُغَ [ وہ پہنچے ] اَشُدَّهٗ ۚ [ اپنی پختگی کو ] وَاَوْفُوا [ اور پورا کرو ] الْكَيْلَ [ پیمانے کو ] وَالْمِيْزَانَ [ اور ترازوکو ] بِالْقِسْطِ ۚ [ انصاف سے ] لَا نُكَلِّفُ [ ہم پابند نہیں کرتے ] نَفْسًا [ کسی جان کو ] اِلَّا [ مگر ] وُسْعَهَا ۚ [ اس کی وسعت کو ] وَاِذَا [ اور جب بھی ] قُلْتُمْ [ تم لوگ کہو (کوئی بات ) ] فَاعْدِلُوْا [ تو عدل کرو ] وَلَوْ [ اور اگرچہ ] كَانَ [ وہ ہو ] ذَا قُرْبٰي ۚ [ قرابت والا ] وَبِعَهْدِ اللّٰهِ [ اور اللہ کے عہد کو ] اَوْفُوْا ۭ [ تم لوگ پورا کرو ] ذٰلِكُمْ [ یہ ہے ] وَصّٰىكُمْ [ اس نے تاکید کی تم کو ] بِهٖ [ جس کی ] لَعَلَّكُمْ [ شائد تم لوگ ] تَذَكَّرُوْنَ [ نصیحت حاصل کرو ]
Top