Mutaliya-e-Quran - Al-Baqara : 28
كَیْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَ كُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْیَاكُمْ١ۚ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
کَيْفَ : کس طرح تَكْفُرُوْنَ : تم کفر کرتے ہو بِاللہِ : اللہ کا وَكُنْتُمْ : اور تم تھے اَمْوَاتًا : بےجان فَاَحْيَاكُمْ : سو اس نے تمہیں زندگی بخشی ثُمَّ يُمِیْتُكُمْ : پھر وہ تمہیں مارے گا ثُمَّ : پھر يُحْيِیْكُمْ : تمہیں جلائے گا ثُمَّ : پھر اِلَيْهِ : اس کی طرف تُرْجَعُوْنَ : لوٹائے جاؤگے
تم اللہ کے ساتھ کفر کا رویہ کیسے اختیار کرتے ہو حالانکہ تم بے جان تھے، اس نے تم کو زندگی عطا کی، پھر وہی تمھاری جان سلب کرے گا، پھر وہی تمہیں دوبارہ زندگی عطا کرے گا، پھر اسی کی طرف تمہیں پلٹ کر جانا ہے
[ كَيْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ : تم لوگ کیسے انکار کرتے ہو اللہ کا ] [ وَكُنْتُمْ : درآنحالیکہ تم لوگ تھے ] [ اَمْوَاتًا : مردہ حالت میں ] [ فَاَحْيَاكُمْ ۚ : تو اس نے زندہ کیا تم نے ] [ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ : پھر وہ موت دے گا تم کو ] [ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ : پھر وہ زندہ کرے گا تم کو ] [ ثُمَّ اِلَيْهِ : پھر اس ہی کی طرف ] [ تُرْجَعُوْنَ : تم لوگ لوٹائے جاؤ گے ]
Top