Mutaliya-e-Quran - Al-Israa : 8
عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یَّرْحَمَكُمْ١ۚ وَ اِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا١ۘ وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ حَصِیْرًا
عَسٰي : امید ہے رَبُّكُمْ : تمہارا رب اَنْ : کہ يَّرْحَمَكُمْ : وہ تم پر رحم کرے وَاِنْ : اور اگر عُدْتُّمْ : تم پھر (وہی) کرو گے عُدْنَا : ہم وہی کرینگے وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنایا جَهَنَّمَ : جہنم لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لیے حَصِيْرًا : قید خانہ
ہوسکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے، لیکن اگر تم نے پھر اپنی سابق روش کا اعادہ کیا تو ہم بھی پر اپنی سزا کا اعادہ کریں گے، اور کا فر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے
[عَسٰي : بعید نہیں ] [رَبُّكُمْ : تمہارے رب سے ] [ان : کہ ] [يَّرْحَمَكُمْ : وہ رحم کرے تم پر ] [وَان : اور اگر ] [ عُدْتم : تم واپس ہوئے (گناہ کی طرف)] [عُدْنَا : تو ہم واپس ہوں گے (سزا کی طرف)] [وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنایا ] [جَهَنَّمَ : جہنم کو ] [لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لئے ] [حَصِيْرًا : ایک قید خانہ ]
Top