Mutaliya-e-Quran - Al-Israa : 12
وَ جَعَلْنَا الَّیْلَ وَ النَّهَارَ اٰیَتَیْنِ فَمَحَوْنَاۤ اٰیَةَ الَّیْلِ وَ جَعَلْنَاۤ اٰیَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ فَصَّلْنٰهُ تَفْصِیْلًا
وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنایا الَّيْلَ : رات وَالنَّهَارَ : اور دن اٰيَتَيْنِ : دو نشانیاں فَمَحَوْنَآ : پھر ہم نے مٹا دیا اٰيَةَ الَّيْلِ : رات کی نشانی وَجَعَلْنَآ : اور ہم نے بنایا اٰيَةَ النَّهَارِ : دن کی نشانی مُبْصِرَةً : دکھانے والی لِّتَبْتَغُوْا : تاکہ تم تلاش کرو فَضْلًا : فضل مِّنْ رَّبِّكُمْ : اپنے رب سے (کا) وَلِتَعْلَمُوْا : اور تاکہ تم معلوم کرو عَدَدَ : گنتی السِّنِيْنَ : برس (جمع) وَالْحِسَابَ : اور حساب وَ : اور كُلَّ شَيْءٍ : ہر چیز فَصَّلْنٰهُ : ہم نے بیان کیا ہے تَفْصِيْلًا : تفصیل کے ساتھ
دیکھو، ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو ہم نے بے نور بنایا، اور دن کی نشانی کو روشن کر دیا تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور ماہ و سال کا حساب معلوم کر سکو اِسی طرح ہم نے ہر چیز کو الگ الگ ممیز کر کے رکھا ہے
[وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنایا ] [الَّيْلَ : رات کو ] [وَالنَّهَارَ : اور دن کو ] [اٰيَـتَيْنِ : دو نشانیاں ] [فَمَــحَوْنَآ : پھر ہم نے مٹایا ] [اٰيَةَ الَّيْلِ : رات کی نشانی کو ] [وَجَعَلْنَآ : اور ہم نے بنایا ] [اٰيَةَ النَّهَارِ : دن کی نشانی کو ] [مُبْصِرَةً : دیکھنے والی ] [لِتَبْتَغُوْا : تاکہ تم لوگ تلاش کرو ] [فَضْلًا : کچھ فضل ] [مِّنْ رَّبِكُمْ : اپنے رب سے ] [وَلِتَعْلَمُوْا : اور تاکہ تم لوگ جان لو ] [عَدَدَ السِّنِيْنَ : برسوں کی گنتی کو ] [وَالْحِسَابَ : اور حساب کو ] [وَكُلَّ شَيْءٍ : اور ہر ایک چیز کو !] [فَصَّلْنٰهُ : ہم نے تفصیل سے بتایا اس کو ] [تَفْصِيْلًا : جیسے کھول کھول کر بتاتے ہیں ] (آیت۔ 12) اَلْحِسَابَ کی نصب بتارہی ہے کہ یہ عَدَدَ کا مضاف الیہ نہیں ہے بلکہ لِتَعْلَمُوْا کا دوسرا مفعول ہے۔ کُلَّ شَیْئٍ میں کُلَّ کی نصب بتارہی ہے کہ یہ کسی فعل محذوف کا مفعول ہے۔ یہ فَصَّلْنَا کا مفعول مقدم نہیں ہوسکتا کیونکہ ضمیر مفعولی لـہُ اس کا مفعول ہے۔
Top