Mazhar-ul-Quran - As-Saff : 9
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۠   ۧ
هُوَ الَّذِيْٓ : وہ اللہ وہ ذات ہے اَرْسَلَ : جس نے بھیجا رَسُوْلَهٗ : اپنے رسول کو بِالْهُدٰى : ہدایت کے ساتھ وَدِيْنِ الْحَقِّ : اور دین حق کے ساتھ لِيُظْهِرَهٗ : تاکہ غالب کردے اس کو عَلَي : اوپر الدِّيْنِ كُلِّهٖ : دین کے سارے کے سارے اس کے وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ : اور اگرچہ ناپسند کریں مشرک
وہی2 (اللہ) ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین (یعنی اسلام) کے ساتھ بھیجا تاکہ اس (دین) کو تمام دینوں پر غالب کرے اگرچہ کیسے ہی ناخوش ہوں مشرک لوگ۔
(ف 2) یہ دین تو خدا کا ہے خدا کی وہ شان ہے کہ اس نے اپنے رسول کو سچی ہدایت یعنی توحید و قرآن اور سچا یقینی مقدس مذہب یعنی شہادت لا الہ الا اللہ دے کر دنیا میں بھیجا ، اس غرض سے کہ اپنے پاک دین کو اپنے برگزیدہ رسول کے ہاتھوں دنیا کے تمام ادیان و مذاہب ومدل پر غالب کرے ، اگرچہ مشرکین عرب یہود ونصاری مشرکین وغیرہ کے دل پاش پاش ہوجائیں اسلام بااعتبار حجت ہر دین پر قاہر و غالب ہے اور باعتبار حکومت بھی تمام ادیان پر افسر، مروی ہے کہ قیامت تک کوئی جگہ ایسی نہ رہے گی جہاں اسلام نہ پہنچے گا تمام ارباب مذاہب باطلہ یا اسلام قبول کرلیں گے یامغلوب ہوکر جزیہ دی گے مجاہد سے منقول ہے کہ جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نزول فرمائیں گے توروئے زمین پر سوائے اسلام کے اور کوئی دین نہ ہوگا۔
Top