Mazhar-ul-Quran - As-Saff : 7
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ
وَمَنْ : اور کون اَظْلَمُ : بڑا ظالم ہے مِمَّنِ افْتَرٰى : اس سے جو گھڑے عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ : اللہ پر جھوٹ کو وَهُوَ يُدْعٰٓى : حالانکہ وہ بلایا جاتا ہو اِلَى الْاِسْلَامِ : اسلام کی طرف وَاللّٰهُ : اور اللہ لَا يَهْدِي : نہیں ہدایت دیتا الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ : ظالم قوم کو
اور1 اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے ، اللہ ایسے ظالم لوگوں کو راہ نہیں دکھاتا۔
(ف 1) ان آیتوں میں فرمایا کہ ایسے شخص سے بڑھ کر ظالم اور ناانصاف دنیا میں کون ہوسکتا ہے جو خدا پر جھوٹ تہمت افترا اٹھائے اس پاک پروردگار کے لیے جو روبچے ثابت کرے پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایسے ظالم اور ناانصاف لوگوں کو راہ راست پر آنے کی کبھی توفیق نہیں دے گا بلکہ کتاب آسمانی کی مخالفت کی حالت میں ایسے لوگوں کا حشر ہوکرہمیشہ کے لیے ان کاٹھکانہ دوزخ قرار پائے گا۔ ہرپرچم سے اونچا پرچم اسلام ہوگا، دین اسلام اور شان رسالت ماب ﷺ کی روز افزوں ترقی۔ آگے فرمایا کہ یہ کافر لوگ اس بات کا ارادہ کرتے ہیں کہ کسی طرح اسلام کی چمکتی ہوئی پھیلتی ہوئی روشنی کو جو اللہ کا نور ہے اس کا مقدس دین ہے اس کی پاک کتاب قرآن ہے اپنی زبانوں درازیوں ڈھکوسلوں مخالفت سے بجھادیں یہ نہیں ہونا اللہ تو اپنے نور کو تمام ہی کرکے رہے گا اس کا اجالا تمام جہان میں پھیلادے گا اور کسی کی کچھ نہ چلے گی اگرچہ تمام جہان کے کافر ویہود نصاری مشرکین عرب ، عجم تمام فرقے مخالفین اسلام کے دل اس کو ناپسند کریں مگر وہ تو دن دونی رات چوگنی ترقی پائے گا۔
Top