Mazhar-ul-Quran - As-Saff : 13
وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا١ؕ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
وَّاُخْرٰى : اور دوسری چیز تُحِبُّوْنَهَا : تم محبت رکھتے ہو اس سے نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ : مدد اللہ کی طرف سے وَفَتْحٌ : اور فتح قَرِيْبٌ : قریبی وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ : اور خوش خبری دو مومنو کو
اور (اس کے علاوہ) ایک نعمت تمہیں اور دے گا جو تمہیں پیاری ہے وہ نعمت اللہ کی طرف سے مدد اور جلد آنے والی فتح ہے اور (اے محبوب) مسلمانوں کو ( دنیا میں فتح کی اور آخرت میں جنت کی) خوشی سنا دو ۔
Top