Mutaliya-e-Quran - An-Nisaa : 72
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ
فَشٰرِبُوْنَ : پھر پینے والے ہو شُرْبَ الْهِيْمِ : پینا پیاسے اونٹ کی طرح کا
ہاں، تم میں کوئی آدمی ایسا بھی ہے جو لڑائی سے جی چراتا ہے، ا گر تم پر کوئی مصیبت آئے تو کہتا ہے کہ اللہ نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں اِن لوگوں کے ساتھ نہ گیا
[ وَاِنَّ : اور یقینا ] [ مِنْـکُمْ : تم میں سے ] [ لَمَنْ : وہ بھی ضرور ہے جو ] [ لَّــیُـبَطِّئَنَّ : لازماً دیر لگائے گا ] [ فَاِنْ : پھر اگر ] [ اَصَابَتْـکُمْ : آن لگی تم کو ] [ مُّصِیْـبَـۃٌ : کوئی مصیبت ] [ قَالَ : تو وہ کہے گا ] [ قَدْ اَنْعَمَ : انعام کیا ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ نے ] [ عَلَیَّ : مجھ پر ] [ اِذْ : جب ] [ لَمْ اَکُنْ : میں نہیں تھا ] [ مَّعَہُمْ : ان کے ساتھ ] [ شَہِیْدًا : موقع پر موجود ] ب ط ء بَطُأَ ۔ یَبْطُؤُ (ک) بِطَائً : سست ہونا ‘ دیر لگانا۔ بَطَّأَ ۔ یُـبَطِّؤُ (تفعیل) تَبْطِیْئًا : (1) عمداً دیر لگانا۔ (2) دوسروں کو سست کرنا ‘ آیت زیر مطالعہ۔
Top