Mazhar-ul-Quran - Al-Baqara : 74
ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَهِیَ كَالْحِجَارَةِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَةً١ؕ وَ اِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْهٰرُ١ؕ وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُجُ مِنْهُ الْمَآءُ١ؕ وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَهْبِطُ مِنْ خَشْیَةِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ
ثُمَّ : پھر قَسَتْ : سخت ہوگئے قُلُوْبُكُمْ : تمہارے دل مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ : اس کے بعد فَهِيَ : سو وہ کَالْحِجَارَةِ : پتھر جیسے اَوْ : یا اَشَدُّ قَسْوَةً : اس سے زیادہ سخت وَاِنَّ : اور بیشک مِنَ الْحِجَارَةِ : پتھروں سے لَمَا : البتہ يَتَفَجَّرُ : پھوٹ نکلتی ہیں مِنْهُ : اس سے الْاَنْهَارُ : نہریں وَاِنَّ : اور بیشک مِنْهَا : اس سے (بعض) لَمَا : البتہ جو يَشَّقَّقُ : پھٹ جاتے ہیں فَيَخْرُجُ : تو نکلتا ہے مِنْهُ : اس سے الْمَآءُ : پانی وَاِنَّ : اور بیشک مِنْهَا : اس سے لَمَا : البتہ يَهْبِطُ : گرتا ہے مِنْ : سے خَشْيَةِ اللہِ : اللہ کے ڈر وَمَا : اور نہیں اللّٰہُ : اللہ بِغَافِلٍ : بیخبر عَمَّا : سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو
پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہوگئے ، پس وہ پتھر کی مانند ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ سختی میں اور بیشک پتھروں میں بعض پتھر تو ایسے بھی ہیں جن میں سے پانی کی ندیاں بہہ نکلتی ہیں اور البتہ انہیں پتھروں میں سے وہ پتھر ہیں کہ پھٹ جاتے ہیں پس ان سے پانی نکلتا ہے ، اور البتہ پھتروں میں سے کچھ وہ پتھر (بھی) ہیں جو خدا کے خوف سے (لرز کر) گر پڑتے ہیں اور اللہ تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں ہے
تفسیر ابن جریر میں حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ جب اس شخص نے تھوڑی دیر کے لئے زندہ ہو کر اپنے قاتل کا نام بتلا دیا اور پھر وہ مر گیا تو اس کے قاتل اور اس کے ساتھیوں نے اس پر بھی اس کے قول کو جھٹلادیا اور اس کے قتل سے صاف انکار کردیا ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ان یہود لوگوں کے دل بالکل پتھر یا پتھر سے بھی زیادہ سخت ہوگئے ہیں ۔ پھتر میں جو نرمی کی باتیں کچھ پائی جاتی ہیں اس قدر بھی ان کے دلوں میں باقی نہیں رہی ۔ آخری آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے یہود کو یہ تنبیہ کی ہے کہ اپنی سخت دلی کے سبب سے جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس سے اللہ غافل نہیں ہے ۔ اس کو سب کی خبر ہے وہ وقت آنے والا ہے کہ ایک دن ان کی پوری خبر لی جاوے گی ۔
Top