Tafseer-e-Mazhari - Al-An'aam : 98
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَّ مُسْتَوْدَعٌ١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّفْقَهُوْنَ
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْٓ : وہ۔ جو۔ جس اَنْشَاَكُمْ : پیدا کیا تمہیں مِّنْ : سے نَّفْسٍ : وجود۔ شخص وَّاحِدَةٍ : ایک فَمُسْتَقَرٌّ : پھر ایک ٹھکانہ وَّمُسْتَوْدَعٌ : اور سپرد کیے جانے کی جگہ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ : بیشک ہم نے کھول کر بیان کردیں آیتیں لِقَوْمٍ : لوگوں کے لیے يَّفْقَهُوْنَ : جو سمجھتے ہیں
اور وہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا۔ پھر (تمہارے لئے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپرد ہونے کی سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپنی) آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں
وہو الذی انشاکم من نفس واحدۃ اور اللہ وہی ہے جس نے ایک شخص سے تمہاری ابتدائی تخلیق کی۔ یعنی آدم سے۔ فمستقر ومستودع پھر ایک جگہ زیادہ رہنے کی ہے اور ایک جگہ چندے رہنے کی مستقر اسم مفعول ہے یعنی تم میں سے بعض (زمین کے اوپر) ٹھہرائے گئے ہیں یا مصدر میمی یعنی تمہارے لئے (زمین پر) ٹھہراؤ ہے یا اسم ظرف ہے یعنی تمہارے لئے (زمین پر) ٹھہرنے کی جگہ ہے۔ مستودع بھی یا اسم مفعول ہے یا مصدر یا اسم ظرف۔ ترجمہ کا اختلاف حسب سابق ہے۔ حضرت ابن مسعود ؓ نے فرمایا مستقررحم میں ہوتا ہے وقت پیدائش تک اور مستودع قبر میں ہوتا ہے وقت قیامت تک (یعنی مستقر سے مراد رحم اور مستودع سے مراد قبر ہے) سعید بن جبیر نے کہا مستقر رحم میں اور مستودع باپ کی پشت میں ہوتا ہے حضرت ابی ؓ کا قول اس کے برعکس روایت میں آیا ہے مجاہد کا قول ہے مستقر زمین میں اور مستودع قبر میں ہوتا ہے اللہ نے فرمایا ہے ولکم فی الارض مستقرحسن بصری (رح) کے نزدیک مستقر قبر میں اور مستودع دنیا میں ہے۔ میں کہتا ہوں کہ مستقر جنت اور دوزخ ہے اور مستودع باقی چیزیں خواہ پشت پدر ہو یا رحم مادر یا دنیایا قبر۔ قدفصلنا الایت لقوم یفقہون ہم نے سمجھنے والوں کے لئے (توحید کی) نشانیاں کھول کر بیان کردیں۔ ستارے نظروں کے سامنے تھے اس لئے وہاں لقوم یعلمون فرمایا لیکن بنی آدم کی ابتدائی تخلیق پھر ان کے استقرار و استیداع کا نظم سمجھنا دقیق نظر کا محتاج تھا اس لئے یہاں یفقہون فرمایا۔
Top