Tafseer-e-Mazhari - Al-An'aam : 87
وَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْ١ۚ وَ اجْتَبَیْنٰهُمْ وَ هَدَیْنٰهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
وَ : اور مِنْ : سے (کچھ) اٰبَآئِهِمْ : ان کے باپ دادا وَذُرِّيّٰتِهِمْ : اور ان کی اولاد وَاِخْوَانِهِمْ : اور ان کے بھائی وَاجْتَبَيْنٰهُمْ : اور ہم نے چنا انہیں وَهَدَيْنٰهُمْ : اور ہم نے ہدایت دی انہیں اِلٰى : طرف صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا
اور بعض بعض کو ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی۔ اور ان کو برگزیدہ بھی کیا تھا اور سیدھا رستہ بھی دکھایا تھا
ومن ابآۂم وذریتہم واخوانہم واجتبینہم وہدینہم الی صراط مستقیم اور ان کے باپ دادا اور نسل اور بھائیوں میں سے بعض کو (ہم نے ہدایت کی یا بزرگی عطا کی) اور ان کو برگزیدہ بنایا اور سیدھا راستہ دکھایا۔ ومن ابآۂم کا عطف کلاًّپر ہے یعنی ہم نے بزرگی عطا کی یا نوحا پر عطف ہے یعنی ہم نے ہدایت کی اور منتبعیضیہ ہے یعنی ان کی اصل نسل اور بھائیوں میں سے بعض کو برتری دی یا ہدایت کی کیونکہ سب کے سب پیغمبر نہ ہوئے نہ ہدایت یافتہ۔
Top