Tafseer-e-Mazhari - Al-An'aam : 72
وَ اَنْ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ وَ هُوَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ
وَاَنْ : اور یہ کہ اَقِيْمُوا : قائم کرو الصَّلٰوةَ : نماز وَاتَّقُوْهُ : اور اس سے ڈرو وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْٓ : وہ جس کی اِلَيْهِ : اس کی طرف تُحْشَرُوْنَ : تم اکٹھے کیے جاؤگے
اور یہ (بھی) کہ نماز پڑھتے رہو اور اس سے ڈرتے رہو۔ اور وہی تو ہے جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے
وان اقیموا الصلوۃ واتقوہ اور یہ (بھی حکم ہوا ہے) کہ نماز کی پابندی کرو اور اس سے ڈرو۔ نسلم میں لام زائد ہے یا ب کے معنی میں اور انمقدر ہے اس لئے فعل بمعنی مصدر ہے یا لام تعلیلیہ ہے اور امرنا کا مفعول محذوف ہے مطلب اس طرح ہوگا ہم کو اتباع رسول کا حکم دیا گیا تاکہ ہم رب العالمین کے مطیع ہوجائیں اللہ تک پہنچنا اور اس کا مطیع ہونا اتباع رسول ﷺ پر موقوف ہے۔
Top