Tafseer-e-Mazhari - Al-An'aam : 67
لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ١٘ وَّ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
لِكُلِّ : ہر ایک کے لیے نَبَاٍ : خبر مُّسْتَقَرٌّ : ایک ٹھکانہ وَّسَوْفَ : اور جلد تَعْلَمُوْنَ : تم جان لوگے
ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا
لکل نبا مستقر ہر خبر کے وقوع کا ایک وقت ہے۔ یعنی قرآن نے جو کافروں کے عذاب میں مبتلا ہونے کی خبریں دی ہیں ان میں سے ہر خبر کا وقوع مقرر ہے جس میں تقدیم و تاخیر نہیں ہوسکتی۔ وسوف تعلمون اور جلد ہی تم کو معلوم ہوجائے گا جب کہ دنیا میں یا آخرت میں اس خبر کا ظہور ہوجائے گا۔
Top