Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 46
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ
وَكَانُوْا : اور تھے وہ يُصِرُّوْنَ : اصرار کرتے عَلَي الْحِنْثِ الْعَظِيْمِ : بڑے گناہ پر
اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے
اور بڑے بھاری گناہ (یعنی شرک و کفر) پر اصرار کیا کرتے تھے اَلْحِنْثِ اَلْعَظِیْمِ : بڑا گناہ ‘ یعنی شرک۔ شعبی نے کہا : حنث عظیم سے مراد ہے دانستہ جھوٹی قسم یعنی وہ قسمیں کھا کر کہتے تھے کہ ان کو دوبارہ زندہ کر کے نہ اٹھایا جائے گا اور ان کی یہ قسمیں جھوٹی تھیں۔
Top