Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 43
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ
وَّظِلٍّ : اور سائے مِّنْ : سے يَّحْمُوْمٍ : سیاہ دھوئیں کے
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
اور دھویں کے سایہ میں ہوں گے یَّحْمُوْمٍ : بہت کالا دھواں۔ یحموم بروزن یفعول حمۃ سے مشتق ہے ‘ بہت گہرا سیاہ ہو تو عرب اسکو اسود یحموم کہتے ہیں۔ ضحاک نے کہا : آگ کالی۔ اس میں رہنے والے کالے اور اس کی ہر چیز کالی۔ ابن کیسان نے کہا : یحموم دوزخ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔
Top