Tafseer-e-Mazhari - An-Nisaa : 67
وَّ اِذًا لَّاٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ لَّدُنَّاۤ اَجْرًا عَظِیْمًاۙ
وَّاِذًا : اور اس صورت میں لَّاٰتَيْنٰھُمْ : ہم انہیں دیتے مِّنْ لَّدُنَّآ : اپنے پاس سے اَجْرًا : اجر عَظِيْمًا : بڑا عظیم
اور ہم ان کو اپنے ہاں سے اجر عظیم بھی عطا فرماتے
واذا اور اس حالت میں اس کا عطف لکان خیرالہم پر ہے یا جدا کلام ہے اور واؤ استیناف کلام کے لئے ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ واذا : میں واو قسم کے لئے ہو یعنی بخدا اس وقت۔ لاتینہم من لدنا ہم خاص اپنی طرف سے عطا فرماتے یعنی اعمال کی جزا سے زیادہ محض اپنی مہربانی سے ان کو دیتے۔ اجرا عظیما بڑا ثواب۔
Top