Tafseer-e-Mazhari - An-Nisaa : 111
وَ مَنْ یَّكْسِبْ اِثْمًا فَاِنَّمَا یَكْسِبُهٗ عَلٰى نَفْسِهٖ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا
وَمَنْ : اور جو يَّكْسِبْ : کمائے اِثْمًا : گناہ فَاِنَّمَا : تو فقط يَكْسِبُهٗ : وہ کماتا ہے عَلٰي نَفْسِهٖ : اپنی جان پر وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ عَلِيْمًا : جاننے والا حَكِيْمًا : حکمت والا
اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
ومن یکسب اثما اور جو شخص کچھ گناہ کا کام کرتا ہے۔ فانما یکسبہ علی نفسہ تو وہ فقط اپنی ذات پر اس کا اثر پہنچاتا ہے کیونکہ خود اس کی بداعمالی کا ضرراسی کو پہنچے گا ‘ دوسرے پر اس کا وبال نہیں پڑے گا۔ وکان اللہ علیما حکیما اور (بندہ جو عمل کرتا ہے) اللہ تعالیٰ (اس سے) بخوبی واقف ہے اور (بدلہ دینے میں) حکمت سے کام لیتا ہے۔
Top