Tafseer-e-Mazhari - Az-Zumar : 25
كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ
كَذَّبَ : جھٹلایا الَّذِيْنَ : جو لوگ مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے فَاَتٰىهُمُ : تو ان پر آگیا الْعَذَابُ : عذاب مِنْ حَيْثُ : جہاں سے لَا يَشْعُرُوْنَ : انہیں خیال نہ تھا
جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی تکذیب کی تھی تو ان پر عذاب ایسی جگہ سے آگیا کہ ان کو خبر ہی نہ تھی
کذب الذین من قبلھم فاتھم العذاب من حیث لا یشعرون ان (کفار مکہ) سے پہلے بھی کافروں نے (اپنے اپنے زمانہ میں انبیاء کی) تکذیب کی ‘ سو ان پر اس طرف سے عذاب آپہنچا جو ان کے خیال میں بھی نہیں تھا۔ یعنی ان کے دلوں میں تصور بھی نہ تھا کہ عذاب اس طرف سے آجائے گا۔
Top