Tafseer-e-Mazhari - Al-Furqaan : 56
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا
وَمَآ : اور نہیں اَرْسَلْنٰكَ : بھیجا ہم نے آپ کو اِلَّا مُبَشِّرًا : مگر خوشخبری دینے والا وَّنَذِيْرًا : اور ڈرانے والا
اور ہم نے (اے محمدﷺ) تم کو صرف خوشی اور عذاب کی خبر سنانے کو بھیجا ہے
وما ارسلنک الا مبشرا ونذیرا۔ اور ہم نے آپ کو (قادر مطلق یا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا بلکہ) صرف خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ یعنی مؤمنوں کو جنت کی خوشخبری سنانے والا اور کافروں کو دوزخ سے ڈرانے والا۔
Top