Tafseer-e-Mazhari - Al-Baqara : 77
اَوَ لَا یَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
اَوَ : کیا وہ لَا يَعْلَمُوْنَ : نہیں جانتے اَنَّ اللہ : کہ اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا : جو يُسِرُّوْنَ : وہ چھپاتے ہیں وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں
کیا یہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ جو کچھ یہ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں، خدا کو (سب) معلوم ہے
اَوَلَا يَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُوْنَ (کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ یہ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں) اَوَلَا یَعْلَمُوْنَ (میں ضمیر ان کفار کی طرف ہے جن کا ذکر اول گذر چکا ہے جو اوروں کو ملامت کرتے تھے حاصل یہ ہے کہ حق تعالیٰ فرماتا ہے یہ لوگ جو انہیں ملامت کرتے ہیں اتنا ہی نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کے ظاہر اور پوشیدہ سب امور کی خبر ہے پس ان کا محمد ﷺ کی نعت کو چھپانا کیا کام آسکتا ہے اور کیا ان سے احتجاج کو دفع کرسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ منافقین کی طرف ضمیر راجع ہو کیونکہ ان کے نفاق کی خبر اگرچہ جناب رسول اللہ ﷺ اور مؤمنین کو نہ تھی لیکن اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے وہ تو بخوبی جانتا تھا۔ یا تمام یہود کو مرجع ضمیر قرار دیا جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کے چھپا کر کفر کرنے اور کھلم کھلا کفر کرنے اور نعت محمد ﷺ اور کلمات الٰہیہ کی تحریف اور تمام حرکات ناشائستہ کو جانتا تھا۔
Top