Tafseer-e-Majidi - Al-An'aam : 132
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ
وَلِكُلٍّ : اور ہر ایک کے لیے دَرَجٰتٌ : درجے مِّمَّا : اس سے جو عَمِلُوْا : انہوں نے کیا (ان کے اعمال) وَمَا : اور نہیں رَبُّكَ : تمہارا رب بِغَافِلٍ : بیخبر عَمَّا : اس سے جو يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے ہیں
اور ہر ایک کے لئے درجے ہیں جیسے اس نے عمل کئے ہیں، اور جو کچھ یہ کرتے رہتے ہیں آپ کا پروردگار اس سے بیخبر نہیں،197 ۔
197 ۔ وہاں تو ایک ایک کے اعمال کے ہر ہر جزئیہ کی پوری روداد موجود ہے۔ اسے سب کو ان کے مناسب حال جزاوسزا دینا مشکل کیا ہے ؟ (آیت) ” ولکل درجت “۔ ہر ایک کے لیے الگ الگ درجے ہیں جزاوسزا کے۔ ای لکل عامل بطاعۃ درجات فی الثواب ولکل عامل بمعصیۃ درکات فی العقاب (قرطبی)
Top