Tafseer-e-Majidi - An-Nisaa : 63
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ یَعْلَمُ اللّٰهُ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ۗ فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ عِظْهُمْ وَ قُلْ لَّهُمْ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ قَوْلًۢا بَلِیْغًا
اُولٰٓئِكَ : یہ لوگ الَّذِيْنَ : وہ جو کہ يَعْلَمُ اللّٰهُ : اللہ جانتا ہے مَا : جو فِيْ قُلُوْبِهِمْ : ان کے دلوں میں فَاَعْرِضْ : تو آپ تغافل کریں عَنْھُمْ : ان سے وَعِظْھُمْ : اور ان کو نصیحت کریں وَقُلْ : اور کہیں لَّھُمْ : ان سے فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ : ان کے حق میں قَوْلًۢا بَلِيْغًا : اثر کرجانے والی بات
یہ وہ لوگ ہیں کہ جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اللہ (اسے) سب جانتا ہے، تو آپ ان سے چشم پوشی کرجایا کیجئے،191 ۔ اور انہیں نصیحت کرتے رہئے، اور انہیں ان کے باب میں مؤثر بات کہتے رہئے،192 ۔
191 ۔ (اور ان کے کرتوتوں کو علم خداوندی اور مواخذۂ خداوندی کے حوالہ رکھیے، خود مؤاخذہ سردست نہ فرمائیے) (آیت) ” مافی قلوبھم “۔ یعنی جو کچھ یہ اپنے دلوں میں کفر ونفاق کی قسم سے چھپائے ہوئے ہیں۔ 192 ۔ یعنی خاص ان کی اصلاح سے متعلق ان پر کافی مضامین کو تبلیغ کرتے رہیے کہ ان پر حجت الہی قائم رہے (آیت) ” وعظھم “۔ انہیں نصیحت کرتے رہیے جیسا کہ منصب رسالت کا اقتضا ہے۔
Top