Tafseer-e-Majidi - Al-Furqaan : 71
وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا
وَمَنْ تَابَ : اور جس نے توبہ کی وَعَمِلَ : اور عمل کیے صَالِحًا : نیک فَاِنَّهٗ : تو بیشک وہ يَتُوْبُ : رجوع کرتا ہے اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف مَتَابًا : رجوع کرنے کا مقام
اور جو کوئی توبہ کرتا ہے اور نیک کام کرتا ہے تو وہ بھی اللہ کی طرف خاص طور پر رجوع کررہا ہے،84۔
84۔ یہاں ذکر مومن عاصی کا ہے جو معصیتوں سے تائب ہورہا ہے اور آئندہ نیکیاں کرتا ہے۔ یعنی ان معصیتوں کا اعادہ نہیں ہونے دیتا۔ (آیت) ” متابا “۔ متاب مصدر ہے جو فعل کی تاکید کے لیے لایا گیا ہے۔ یعنی مومن عاصی توبہ نصوح کررہا ہے، اللہ کیوں نہ اسے قبول کرے گا۔ اے تاب حق التوبہ وھی النصوح ولذا اکد بالمصدر، فمتابا مصدرمعناہ التاکید کقولہ کلم اللہ موسیٰ تکلیما اے فانہ یتوب الی اللہ حقا فیقبل اللہ توبتہ حقا (قرطبی)
Top