Tafseer-e-Majidi - Al-Furqaan : 47
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْ جَعَلَ : جس نے بنایا لَكُمُ : تمہارے لیے الَّيْلَ : رات لِبَاسًا : پردہ وَّالنَّوْمَ : اور نیند سُبَاتًا : راحت وَّجَعَلَ : اور بنایا النَّهَارَ : دن نُشُوْرًا : اٹھنے کا وقت
اور وہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پردہ کی چیز اور نیند کو آرام کی چیز اور دن کو گویا) جی اٹھنے کا وقت بنادیا،54۔
54۔ بیان توحید ویکتائی ذات حق کا ہورہا ہے۔ دن ورات اس نے بنائے، اپنی قدرت سے بلاکسی شرکت کے اور اپنی حکمت سے کسی خاص مقصد ومصلحت کے لئے۔ ایسے مضامین کی پوری قدر اسی وقت ہوتی ہے جب مشرک قوموں کے عقیدے بھی پیش نظر ہوں، جنہوں نے خود دن اور رات کو دیوتا قرار دیا ہے یا انہیں کسی دیوی یادیوتا کا پیدا کیا ہوا مانا ہے۔ (آیت) ” والنوم سباتا “۔ نیند کا باعث تفریح وتازگی ہونا ایک طبی حقیقت ہے۔ ملاحظہ ہو تفسیر انگریزی۔
Top