Tafseer-e-Majidi - Al-Baqara : 52
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
ثُمَّ : پھر عَفَوْنَا : ہم نے معاف کردیا عَنْكُمْ : تم سے مِنْ : سے بَعْدِ : بعد ذَٰلِکَ : یہ لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : احسان مانو
پھر ہم نے تم کو اس کے بعد بھی معاف کردیا،173 ۔ کہ شاید تم شکرگزار بن جاؤ،174 ۔
173 (تمہارے توبہ و استغفار اور تم میں سے ایک خاص گروہ کی سزا یابی کے بعد) گوسالہ پرستی اور شرک جیسے انتہائی جرم کی سزا چاہیے تو یہ تھا کہ ساری قوم کو ملتی، شرک کرنے والوں کو شرک کی، اور باقی تماشہ دیکھتے رہنے والوں کو سکوت عن الحق اور اعانت جرم کی۔ لیکن واقعۃ سزا صرف ایک مخصوص گروہ کو ملی۔ جیسا کہ ابھی آتا ہے، اور باقی ساری قوم توبہ و استغفار کے بعد بچ گئی۔ 174 (کہ شکر گزاری اور منت پزیری تو جوہر شرافت اور لازمہ انسانیت ہے) اس موقع پر عملی شکر گزاری توحید وطاعت پر ثابت قدمی تھی۔
Top