Tafseer-e-Majidi - Al-Baqara : 147
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ۠   ۧ
الْحَقُّ : حق مِنْ : سے رَّبِّکَ : آپ کا رب فَلَا تَكُونَنَّ : پس آپ نہ ہوجائیں مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ : شک کرنے والے
یہ امر حق ہے تیرے پروردگار کی طرف سے، پس تو کہیں شک کرنے والوں میں ہرگز نہ ہوجانا،541 ۔
541 ۔ (اے مخاطب) آیت کا یہ جزوتاکید کلام کے لیے ہے۔ یعنی یہاں جو کچھ بھی بیان ہورہا ہے خواہ رسول اللہ ﷺ کی رسالت سے متعلق ہو، یا امر تحویل قبلہ سے متعلق۔ بہرحال وبہر صورت یہ اللہ ہی کا کلام ہے، اور ہرگز بےالتفاتی یا کم التفاتی کے قابل نہیں۔
Top