Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 82
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ
وَكَانُوْا يَنْحِتُوْنَ : اور وہ تراشتے تھے مِنَ : سے الْجِبَالِ : پہاڑ (جمع) بُيُوْتًا : گھر اٰمِنِيْنَ : بےخوف وخطر
اور وہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے کہ (ان میں) امن چین سے رہیں،70۔
70۔ (ہر قسم کی سختیوں اور تکلیفوں سے محفوظ ہوکر) قوم ثمود بڑی صناع قوم تھی۔ ہر قسم کے انجینئر اور ماہرین ریاضیات وتعمیرات ان میں موجود تھے۔ قوم ثمود پر حاشیے سورة الاعراف میں گزر چکے۔
Top