Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 36
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب فَاَنْظِرْنِيْٓ : تو مجھے مہلت دے اِلٰى : تک يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ : جس دن (مردے) اٹھائے جائیں
بولا اے میرے پروردگار تو مجھے مہلت دے حشر کے دن تک،31۔
31۔ (کہ اس درمیان میں جی بھر کر بدلہ آدم (علیہ السلام) اور اولاد آدم سے لوں) یہ مہلت ابلیس نے موت اور عذاب سے مانگی تھی۔
Top