Mafhoom-ul-Quran - Al-An'aam : 3
وَ هُوَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الْاَرْضِ١ؕ یَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ
وَهُوَ : اور وہ اللّٰهُ : اللہ فِي : میں السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع) وَ : اور فِي الْاَرْضِ : زمین میں يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے سِرَّكُمْ : تمہارا باطن وَجَهْرَكُمْ : اور تمہارا ظاہر وَيَعْلَمُ : اور جانتا ہے مَا تَكْسِبُوْنَ : جو تم کماتے ہو
آسمانوں اور زمین میں وہی ایک اللہ ہے۔ تمہارے کھلے اور چھپے سب حال جانتا ہے، اور جو بھلائی یا برائی تم کرتے ہو وہ اس سے خوب واقف ہے۔
اللہ کی قدرت اور طاقت تشریح : ان آیات میں اللہ کے علیم وخبیر ہونے کی دلیل دی گئی ہے یعنی علم رکھنے والا اور خبر رکھنے والا بتایا گیا ہے جیسا کہ پہلے بھی کئی دفعہ بتایا جاچکا ہے کہ ظاہر پوشیدہ، اچھائی برائی اللہ سے کوئی بھی چیز اور کوئی راز پوشیدہ نہیں وہ سب جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا ذکر افسوس سے کرتے ہیں جو سب کچھ دیکھتے ہیں، سمجھتے ہیں مگر اپنے رسم و رواج کی وجہ سے نہ غور و فکر کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے غلط عقیدوں سے ہٹ کر اللہ وحدہٗ لاشریک کی طرف مڑتے ہیں۔ یہ اشارہ کفار مکہ کی طرف ہی ہے کہ تمام نشانیاں دیکھ کر بھی کفر و شرک سے توبہ نہیں کرتے۔
Top