Bayan-ul-Quran - Al-An'aam : 152
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا صُمٌّ وَّ بُكْمٌ فِی الظُّلُمٰتِ١ؕ مَنْ یَّشَاِ اللّٰهُ یُضْلِلْهُ١ؕ وَ مَنْ یَّشَاْ یَجْعَلْهُ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
وَ : اور الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو کہ كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات صُمٌّ : بہرے وَّبُكْمٌ : اور گونگے فِي : میں الظُّلُمٰتِ : اندھیرے مَنْ : جو۔ جس يَّشَاِ : چاہے اللّٰهُ : اللہ يُضْلِلْهُ : اسے گمراہ کردے وَمَنْ يَّشَاْ : اور جسے چاہے يَجْعَلْهُ : اسے کردے (چلادے) عَلٰي : پر صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا
(6) اور یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ مگر ایسے طریقے سے جو کہ مستحسن ہے (ف 3) یہاں تک کہ وہ اپنے سن بلوغ کو پہنچ جاوے (7) اور ناپ تول پوری پوری کیا کرو انصاف کے ساتھ ہم کسی شخص کو اس کے امکان سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے (ف 4) (8) اور جب تم بات کیا کرو تو انصاف رکھا کرو گو وہ شخص قرابت دار ہی ہو (ف 5) (9) اور اللہ تعالیٰ سے جو عہد کیا کرو (ف 6) اس کو پورا کیا کرو ان (سب) کا اللہ تعالیٰ نے تم کو تاکیدگی حکم دیا کرو تاکہ تم یاد رکھو ( اور عمل کرو) ۔ (152)
3۔ مثلا اس کے کام میں لگانا اس کی حفاظت کرنا اور بعض اولیاء اور اوصیاء کو اس میں یتیم کے لیے تجارت کرنا بھی جائز ہے۔ 4۔ پھر ان احکام میں کوتاہی کیوں کی جائے۔ 5۔ جس کے مقابلہ میں وہ بات کہہ رہے ہو۔ 6۔ جیسے قسم یا نذر بشرط اس کے مشروع ہونے کے۔
Top