Madarik-ut-Tanzil - Al-An'aam : 149
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ
قُلْ : فرمادیں فَلِلّٰهِ : اللہ ہی کے لیے الْحُجَّةُ : حجت الْبَالِغَةُ : پوری فَلَوْ شَآءَ : پس اگر وہ چاہتا لَهَدٰىكُمْ : تو تمہیں ہدایت دیتا اَجْمَعِيْنَ : سب کو
کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے۔ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دیدیتا۔
اللہ کی دلیل کامل ہے : آیت 149: قُلْ فَلِلّٰہِ الْحُجَّۃُ الْبَالِغَۃُ جو تم پر اسکی طرف سے لازم ہے اسکے اوامرو نواہی کی وجہ سے اور تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی مشیّت کی کوئی (صحیح) دلیل موجود نہیں۔ فَلَوْ شَآئَ لَہَدٰکُمْ اَجْمَعِیْنَ یعنی اگر اللہ تعالیٰ تمہاری ہدایت چاہتا اس آیت سے معتزلہ کا دبدبہ محض باطل ٹھہرا۔
Top