Madarik-ut-Tanzil - Al-Waaqia : 60
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ
نَحْنُ : ہم نے قَدَّرْنَا : تقسیم کی ہم نے بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ : تمہارے درمیان موت وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَ : اور نہیں ہم ہارنے والے۔ مغلوب ہونے والے
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں
60 : نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَکُمْ الْمَوْتَ (ہم نے تمہارے درمیان موت کو وقت مقررہ پر ٹھہرا رکھا ہے) ہم نے اس کو پورے اندازے سے مقرر کررکھا ہے۔ اور رزق کی طرح اختلاف و تفاوت کے ساتھ اس کو ہم نے تمہارے لئے تقسیم کردیا ہے۔ جیسا کہ ہماری مشیئت تقاضا کرتی ہے۔ پس تمہاری عمریں مختلف لمبی، چھوٹی، متوسط ہیں۔ قراءت : قدرنا تخفیف کے ساتھ مکی نے پڑھا۔ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ (اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں) سبقت بالشیٔ بولتے ہیں جبکہ اس کے کرنے سے عاجز آجائیں اس چیز کا غلبہ ہوجائے۔ اب معنی یہ ہوگا ہم عاجز نہیں۔
Top