Madarik-ut-Tanzil - Al-Waaqia : 16
مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ
مُّتَّكِئِيْنَ عَلَيْهَا : تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے ان پر مُتَقٰبِلِيْنَ : آمنے سامنے
آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے
16 : مُّتَّکِئِیْنَ (وہ تکیہ لگانے والے ہونگے) یہ علیؔ کی ضمیر سے حال ہے۔ اور وہی اس میں عامل ہے تقدیر کلام اس طرح ہے استقروا علیھا متکئینتم استقرار اختیار کرو اس پر اس حال میں کہ وہ تکیہ لگانے والے ہونگے۔ عَلَیْھَا مُتَقٰبِلِیْنَ (آمنے سامنے بیٹھنے والے ہونگے) وہ ایک دوسرے کے چہرہ کو دیکھیں گے ایک دوسرے کی پشت کی طرف دیکھنا نہ ہوگا۔ ان کی یہ صفت اس لئے بیان کی گئی تاکہ ان کے حسن معاشرت، تہذیب اخلاق اور خالص مودت پر دلالت کرے۔ نحو : متقابلین بھی حال ہے۔
Top