Madarik-ut-Tanzil - Al-Baqara : 161
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ كَفَرُوْا : کافر ہوئے وَمَاتُوْا : اور وہ مرگئے وَھُمْ : اور وہ كُفَّارٌ : کافر اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ عَلَيْهِمْ : ان پر لَعْنَةُ : لعنت اللّٰهِ : اللہ وَالْمَلٰٓئِكَةِ : اور فرشتے وَالنَّاسِ : اور لوگ اَجْمَعِيْنَ : تمام
جو لوگ کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ایسوں پر خدا کی اور فرشتوں کی اور لوگوں کی سب کی لعنت
مستحقینِ لعنت : 161: اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَہُمْ کُفَّارٌ اُولٰٓپکَ عَلَیْہِمْ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلٰٓپکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ : (بےشک جنہوں نے کفر کیا اور کفر پر مرگئے انہی لوگوں پر اللہ تعالیٰ اور ملائکہ اور تمام آدمیوں کی پھٹکار ہے) ان الذین کفروا وماتوا وہم کفار۔ یعنی ان حق چھپانے والوں میں سے جو مرگئے اور توبہ نہ کی۔ کیا الناس سے مومن و کافر دونوں مراد ہیں : اُولٰٓپکَ عَلَیْہِمْ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلٰٓپکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ ۔ ان پر اللہ ملائکہ و تمام لوگوں کی زندگی اور موت کے بعد لعنت ہوگی۔ الناس سے مومن مراد ہیں۔ یا مومن و کافر دونوں مراد ہیں۔ اس لئے کہ قیامت کے دن وہ ایک دوسرے کو لعنت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے سورة الاعراف آیت نمبر 38 میں فرمایا : کُلَّمَا دَخَلَتْ اُ مَّۃٌ لَّعَنَتْ اُخْتَہَا کہ جب ان میں سے ایک جماعت جہنم میں داخل ہوچکے گی۔ تو اپنے بعد میں آنے والی جماعت کو لعنت کرے گی۔
Top