Madarik-ut-Tanzil - Al-Hijr : 80
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ
وَلَقَدْ كَذَّبَ : اور البتہ جھٹلایا اَصْحٰبُ الْحِجْرِ : حجر والے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
اور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی۔
قوم صالح کا تذکرہ : 80: وَلَقَدْ کَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ (اور حجروالوں نے جھٹلایا) وہ قوم ثمود ہے ] الحجر[ اس وادی کا نام ہے۔ جو مدینہ اور شام کے درمیان ہے۔ اَلْمُرْسَلِیْنَ (رسولوں کو) صالح (علیہ السلام) کی تکذیب کرنے کی وجہ سے کیونکہ ہر رسول تمام انبیاء (علیہم السلام) پر ایمان کی دعوت دیتا ہے پس جس نے ان میں سے کسی ایک کو جھٹلایا تو گویا اس نے تمام کو جھٹلایا۔ نمبر 2۔ صالح (علیہ السلام) اور ان کے ساتھ والے مؤمنین مراد ہیں۔ جیسا کہا جاتا ہے۔ الخبیبیون سے مراد ابن الزبیر اور ان کے ساتھی۔
Top