Madarik-ut-Tanzil - Al-Hijr : 74
فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ
فَجَعَلْنَا : پم ہم نے کردیا عَالِيَهَا : اس کے اوپر کا حصہ سَافِلَهَا : اس کے نیچے کا حصہ وَاَمْطَرْنَا : اور ہم نے برسائے عَلَيْهِمْ : ان پر حِجَارَةً : پتھر مِّنْ : سے سِجِّيْلٍ : سنگ گل (کھنگر)
اور ہم نے اس (شہر) کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں۔
74: فَجَعَلْنَا عَالِیَھَا سَافِلَھَا (پس ہم نے اس کے اوپر کو نیچے کردیا) جبرئیل (علیہ السلام) نے ان کو اٹھایا اور آسمان کی طرف بلند کیا۔ پھر پلٹ دیا۔ نحو : ضمیر کا مرجع قوم لوط کی بستیاں ہیں۔ وَاَمْطَرْنَا عَلَیْھِمْ حِجَارَۃً مِّنْ سِجِّیْلٍ (اور ہم نے ان پر کنکر کے پتھر برسائے)
Top