Madarik-ut-Tanzil - Al-Hijr : 70
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ
قَالُوْٓا : وہ بولے اَوَ : کیا لَمْ نَنْهَكَ : ہم نے تجھے منع نہیں کیا عَنِ : سے الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
وہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت وطرفداری) سے منع نہیں کیا ؟
70: قَالُوْا اَوَلَمْ نَنْھَکَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ (انہوں نے کہا کیا ہم نے تمہیں جہان والوں سے نہیں روکا) اس بات سے کہ تم ان میں سے کسی کو پناہ دو ۔ نمبر 2۔ ان کی طرف سے دفاع کرو۔ وہ ہر ایک کا راہ روکتے اور حضرت لوط (علیہ السلام) نہی عن المنکر کرتے اور ان کے درمیان حائل ہوتے وہ ان کو دھمکاتے اور کہتے لئن لم تنتہ یٰلوط لتکونن من المخرجین اگر تم باز نہ آئے اے لوط ! تو ضرور تمہیں نکال باہر کیا جائے گا ] الشعراء : 167[ نمبر 3۔ غر باء مسافرین کی مہمانی سے۔
Top