Madarik-ut-Tanzil - Al-Hijr : 69
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ
وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ وَلَا تُخْزُوْنِ : اور مجھے خوار نہ کرو
اور خدا سے ڈرو اور میری بےآبروئی نہ کیئجو۔
69: وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَلَا تُخْزُوْنِ (اور تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو ! اور مجھے رسوا نہ کرو) یعنی میرے مہمانوں کو ذلیل کر کے مجھے ذلیل نہ کرو۔ الخزیؔ ذلت کو کہتے ہیں۔ قراءت : یعقوب نے دونوں میں یاء پڑھی ہے۔
Top