Tafseer-al-Kitaab - An-Nisaa : 19
فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ
فَاعْبُدُوْا : پس تم پرستش کرو مَا شِئْتُمْ : جس کی تم چاہو مِّنْ دُوْنِهٖ ۭ : اس کے سوائے قُلْ : فرمادیں اِنَّ : بیشک الْخٰسِرِيْنَ : گھاٹا پانے والے الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے خَسِرُوْٓا : گھاٹے میں ڈالا اَنْفُسَهُمْ : اپنے آپ کو وَاَهْلِيْهِمْ : اور اپنے گھر والے يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭ : روز قیامت اَلَا : خوب یاد رکھو ذٰلِكَ : یہ هُوَ : وہ الْخُسْرَانُ : گھاٹا الْمُبِيْنُ : صریح
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے لئے جائز نہیں کہ عورتوں کو (میت کی) میراث سمجھ کر زبردستی ان پر قبضہ کرلو اور نہ انہیں اس غرض سے قید رکھو کہ تم نے جو کچھ انہیں (شوہر کے ترکے میں سے) دیا ہے اس کا کچھ حصہ وصول کرلو الایہ کہ ان سے کھلی ہوئی بدکاری سرزد ہوئی ہو۔ اور (دیکھو، ) بیویوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے گزر بسر کیا کرو اور اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو (بےضبط اور بےقابو نہ ہوجاؤ) ہوسکتا ہے کہ تم کو ایک چیز ناپسند ہو اور اس میں اللہ نے تمہارے لئے بہت کچھ بہتری رکھ دی ہو۔
[22] یعنی شوہر کے مرنے کے بعد اس کے خاندان والے اس کی بیوہ کو میراث سمجھ کر اس کے والی وارث نہ بن بیٹھیں۔ شوہر کے مرنے کے بعد عورت آزاد ہے کہ عدت گزار کر جہاں چاہے جائے اور جس سے چاہے نکاح کرے۔
Top