Tafseer-e-Madani - Al-Hijr : 80
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ
وَلَقَدْ كَذَّبَ : اور البتہ جھٹلایا اَصْحٰبُ الْحِجْرِ : حجر والے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
اور حجر کے لوگوں نے بھی جھٹلایا رسولوں کو،
64۔ حجر والوں کے جرم انکاروتکذیب کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ حجروالوں نے بھی جھٹلایا رسولوں کو کہ ایک رسول کی تکذیب سب کی تکذیب ہے کہ سب انبیائے کرام کی دعوت اپنی اصل اور بنیاد کے اعتبار سے ایک ہی تھی۔ (المراغی، المحاسن وغیرہ) " حجر " ایک بستی کا نام ہے جو کہ مدینہ اور شام کے درمیان واقع تھی۔ اور آج کل اس کو مدائن صالح بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بستی قوم ثمود کا مسکن تھی جو اپنے دور کی بڑی تمدن اور ترقی یافتہ قوم تھی، اس کی طرف حضرت صالح (علیہ السلام) کو مبعوث فرمایا گیا تھا۔ مگر انہوں نے ان کی تکذیب ہی کی۔ جس کے نتیجے میں آخرکار اس قوم کو ہمیشہ کے لیے صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔ والعیاذ باللہ العظیم۔
Top