Maarif-ul-Quran - Al-Waaqia : 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے
سو بول پاکی اپنے رب کی نام سے جو سب سے بڑا۔
فَسَبِّحْ باسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ ، ختم سورة پر نبی کریم ﷺ کو خطاب ہے کہ آپ اپنے رب کے نام کی تسبیح پڑھتے رہئے، یعنی اس کی پاکی تمام ان چیزوں سے جو اس کے لائق شان ہیں بیان کرتے رہئے، اس میں نماز کی تسبیحات بھی داخل ہیں اور خارج نماز کی تسبیحات بھی اور خود نماز کو بھی بعض اوقات تسبیح سے تعبیر کردیا جاتا ہے تو یہ حکم نماز کے اہتمام کا بھی ہوگیا، واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم۔
تمت
سورة الواقعة بحمد اللہ وعونہ
لیلة الثلاثاء لعشرین من ربیع الثانی
س 1391 ھ ویتلوہ انشآء اللہ تعالیٰ سورة الحدید
Top