Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 74
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصْنَامًا اٰلِهَةً١ۚ اِنِّیْۤ اَرٰىكَ وَ قَوْمَكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
وَاِذْ : اور جب قَالَ : کہا اِبْرٰهِيْمُ : ابراہیم لِاَبِيْهِ : اپنے باپ کو اٰزَرَ : آزر اَتَتَّخِذُ : کیا تو بناتا ہے اَصْنَامًا : بت (جمع) اٰلِهَةً : معبود اِنِّىْٓ : بیشک میں اَرٰىكَ : تجھے دیکھتا ہوں وَقَوْمَكَ : اور تیری قوم فِيْ ضَلٰلٍ : گمراہی مُّبِيْنٍ : کھلی
اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جبکہ ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے فرمایا کیا تو بتوں کو معبود قرار دیتا ہے یقینا میں تجھ کو اور تیری قوم کو صریح گمراہی میں دیکھتا ہوں
-74 اور وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے کہا کیا تو بتوں کو معبود مانتا ہے اور ان اصنام کو اپنا معبود ٹھیراتا ہے یقینا میں تجھ کو اور تیری تمام قوم کو جو اس باطل عقیدے کی پیرو ہے صریح گمراہی میں مبتلا سمجھتا ہوں اور صریح گمراہی میں دیکھتا ہوں۔
Top