Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 72
وَ اَنْ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ وَ هُوَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ
وَاَنْ : اور یہ کہ اَقِيْمُوا : قائم کرو الصَّلٰوةَ : نماز وَاتَّقُوْهُ : اور اس سے ڈرو وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْٓ : وہ جس کی اِلَيْهِ : اس کی طرف تُحْشَرُوْنَ : تم اکٹھے کیے جاؤگے
اور یہ بھی کہ تم نماز کی پابندی کرو۔ اور یہ بھی کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور وہی ذات ہے جس کی طرف تم سب سمیٹے جائو گے۔
-72 اور ہم کو یہ بھی حکم کیا گیا ہے کہ تم نماز قائم رکھو اور نماز کی پابندی کرو اور یہ بھی ہم کو حکم کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اللہ تعالیٰ وہی ہے جس کے پاس تم قبروں سے نکل کر سب کے سب جمع کئے جائو گے ینی حساب دینے کی غرض سے۔
Top