Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 53
وَ كَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لِّیَقُوْلُوْۤا اَهٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنْۢ بَیْنِنَا١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِیْنَ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح فَتَنَّا : آزمایا ہم نے بَعْضَهُمْ : ان کے بعض بِبَعْضٍ : بعض سے لِّيَقُوْلُوْٓا : تاکہ وہ کہیں اَهٰٓؤُلَآءِ : کیا یہی ہیں مَنَّ اللّٰهُ : اللہ نے فضل کیا عَلَيْهِمْ : ان پر مِّنْۢ بَيْنِنَا : ہمارے درمیان سے اَلَيْسَ : کیا نہیں اللّٰهُ : اللہ بِاَعْلَمَ : خوب جاننے والا بِالشّٰكِرِيْنَ : شکر گزار (جمع)
اور ہم نے اسی طرح بعض انسانوں کو بعض کے ذریعہ آزمائش میں ڈال رکھا ہے ات کہ وہ کافروں کہیں کیا یہی کم درجہ کے لوگ اس قابل تھے کہ خدا نے ہم سب میں سے انہی پر اپنا احسان کیا ۔ کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ اللہ اپنے شکر گذار بندوں کو خوب جانتا ہے۔
-53 اور جس طرح ہم نے مئومنین کا ملین کو تنگدستی میں اور منکرین کو فراخی میں رکھا ہے اسی طرح ہم نے ان کے بعض کو بعض کے لئے ذریعہ آزمائش بنادیا ہے اور بعض کو بعض کے ذریعہ آزمائش میں ڈال رکھا ہے یعنی مسلمانوں کو کفار کی وجہ سے اور کفار کو مئومنین کی وجہ سے ایک آزمائش اور ابتلا میں ڈال ہے تاکہ یہ منکر سرمایہ داران مسلمان فقراء کے متعلق یوں کہیں کیا یہی کم مایہ اور بےحقیقت لوگ وہ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ ہم سب میں سے اپنے فضل و احسان کے لئے چن لیا یعنی کیا ہم سب میں یہی فقراء اس قابل تھے کہ اللہ نے ان پر احسان کیا اور اپنے فضل سے نوازا اور ہم سب کو نظر انداز کردیا کیا یہ امر واقعہ نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے شکر گذار بندوں اور حق شناسوں کو خوب جانتا ہے یعنی کون احسان اور فضل کا مستحق ہے اور کون نہیں ہے۔
Top