Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 35
وَ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكَ اِعْرَاضُهُمْ فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِیَ نَفَقًا فِی الْاَرْضِ اَوْ سُلَّمًا فِی السَّمَآءِ فَتَاْتِیَهُمْ بِاٰیَةٍ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدٰى فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ
وَاِنْ : اور اگر كَانَ : ہے كَبُرَ : گراں عَلَيْكَ : آپ پر اِعْرَاضُهُمْ : ان کا منہ پھیرنا فَاِنِ : تو اگر اسْتَطَعْتَ : تم سے ہوسکے اَنْ : کہ تَبْتَغِيَ : ڈھونڈ لو نَفَقًا : کوئی سرنگ فِي الْاَرْضِ : زمین میں اَوْ : یا سُلَّمًا : کوئی سیڑھی فِي السَّمَآءِ : آسمان میں فَتَاْتِيَهُمْ : پھر لے آؤ ان کے پاس بِاٰيَةٍ : کوئی نشانی وَلَوْ : اور اگر شَآءَ اللّٰهُ : چاہتا اللہ لَجَمَعَهُمْ : تو انہیں جمع کردیتا عَلَي الْهُدٰي : ہدایت پر فَلَا تَكُوْنَنَّ : سو آپ نہ ہوں مِنَ : سے الْجٰهِلِيْنَ : بیخبر (جمع)
اور اے پیغمبر اگر آپ پر ان لوگوں کی روگردانی گراں گزرتی ہے تو اچھا اگر آپ ایسا کرسکتے ہیں کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان کے لئے کوئی سیڑھی تلاش کر کے ان کو ان کی منہ مانگی نشانی لا دیں تو لے آئیے اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ان سب کو راہ راست پر جمع کردیتا لہٰذا آپ ہرگز نادانوں میں سے نہ ہوں
-35 اے پیغمبر ! اگر آپ پر ان لوگوں کا اعراض اور روگردانی اور دین حق سے منہ پھیر ناگراں اور شاق گذرتا ہے تو اچھا اگر آپ ایسا کرسکتے ہیں کہ زمین میں کوئی سرنگ لگا دیں یا آسمان کے لئے کوئی سیڑھی ڈھونڈ لائیں اور ان کو ان کے منہ مانگے معجزے اور ان کی حسب خواہش ان کو نشان لا دکھائیں تو کر لیجیے اور یہ بھی کر دیکھیے یعنی ہم تو ایسا کریں گے نہیں آپ کو ان کے اسلام کے ساتھ والہانہ شغفت ہے تو آپ کر لیجیے اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو وہ ان سب کو ہدایت اور سیدھی راہ پر جمع کردیتا اور جب ان کا ایمان لانا ہماری مشیت اور ان کی سعادت ازلی پر موقف ہے تو آپ خواہ مخاہ ان کی خواہشات کو پورا کرنے کی فکر کرکے نادانوں میں سے نہ ہوں اور ہرگز نادان بن کر نادانوں میں شامل نہ ہوں۔
Top