Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 34
وَ لَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا حَتّٰۤى اَتٰىهُمْ نَصْرُنَا١ۚ وَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَكَ مِنْ نَّبَاِی الْمُرْسَلِیْنَ
وَلَقَدْ كُذِّبَتْ : اور البتہ جھٹلائے گئے رُسُلٌ : رسول (جمع) مِّنْ قَبْلِكَ : آپ سے پہلے فَصَبَرُوْا : پس صبر کیا انہوں نے عَلٰي : پر مَا كُذِّبُوْا : جو وہ جھٹلائے گئے وَاُوْذُوْا : اور ستائے گئے حَتّٰى : یہانتک کہ اَتٰىهُمْ : ان پر آگئی نَصْرُنَا : ہماری مدد وَلَا مُبَدِّلَ : نہیں بدلنے والا لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی باتوں کو وَ : اور لَقَدْ : البتہ جَآءَكَ : آپ کے پاس پہنچی مِنْ : سے (کچھ) نَّبَاِى : خبر الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
اور بلاشبہ آپ سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی تکذیب کا برتائو کیا جا چکا ہے پھر ان رسولوں نے ان منکرین کی تکذیب اور ایذا رسانی پر صبر کیا یہاں تک کہ ہماری مدد پہونچ گئی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور گزشتہ رسولوں کے بعض حالات آپ تک پہونچ بھی چکے ہیں۔
-34 اور بلاشبہ آپ سے پہلے رسولوں کی بھی تکذیب کی جا چکی ہے اور ان رسولوں کے ساتھ بھی تکذیب کا برتائو ہوچکا ہے پھر ان سابقہ رسولوں نے ان منکرین کے جھٹلانے اور ایذائیں پہنچانے پر صبر کیا اور ان منکرین کی تکذیب اور ایذا پر سہارا اور برداشت سے کاملیا یہاں تک کہ ہماری مدد ان کو پہنچ گئی اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں اور اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور یقینا ان گذشتہ رسولوں کے بعض حالات آپ تک پہونچ بھی چکے ہیں۔
Top